دہلی پولیس نے ترنمول کانگریس کے کچھ لیڈروں کو آج اس وقت حراست میں لے لیا
جب وہ پارٹی کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ سدیپ بندوپادھيائے کی
گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے 7، لوک کلیان
مارگ واقع رہائش گاہ کی طرف مارچ کرنے
کی کوشش کر رہے تھے۔ ترنمول کے رہنماؤں نے جیسے ہی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کرنا
شروع کیا، انہیں تغلق روڈ تھانے لے جایا گیا اور کچھ وقت کے لئے حراست میں
رکھا گیا۔ پارٹی کے ایم پی سوگت رائے سمیت حراست میں لئے گئے تمام لیڈر تھانے میں ہی دھرنے پر بیٹھ گئے۔